
جنین: اسرائیلی فوج اور فلسطینی سکیورٹی فورس کے درمیان تصادم۔ تین شہید
جمعرات-10-جون-2021
اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے شہر جنین پر دھاوا بول دیا۔ جس کے بعد فلسطینی سکیورٹی فورسز اور صہیونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور فائرنگ کے تبادلے میں فلسطینی سکیورٹی کے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا۔