
فلسطینی سیوریج کے ڈھکن نے صہیونی ریاست کی اصلیت کا بھانڈہ کیسے پھوڑا؟
اتوار-30-جون-2019
ارض فلسطین پرقابض اور غاصب صہیونی یہ دعویٰکرتے ہیں کہ سرزمین فلسطین ان کی صدیوں سے ملکیت ہے اور وہی اس کے حقیقی وارث ہیں مگر زمینی حقائق صہیونیوں کے اس دعوے کی بار بار تردید کرتے ہیں۔ صہیونیوں کے اس جھوٹ اور دروغ گوئی کی ویسے تو ان گنت مثالی موجود ہیں مگر حال ہی میں سامنےآنے والے ایک واقعے نے صہیونی ریاست کے اس فراڈ کا ایسا پول کھولا کہ خود صہیونی بھی منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔