یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی زراعت

اسرائیل کی کیڑے مار اسپرے فلسطینی زراعت کے لیے ‘زہرقاتل’

فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے 'غزہ کی پٹی' کے جنوبی شہرخان یونس کی دوسری طرف نہ صرف صہیونی فوج کا قبضہ ہے بلکہ اسرائیلی حکام اور فوج سرحد کے قریب کیڑے مار اسپرے کے چھڑکائو کرتی ہے۔ اس اسپرے کا صہیونی فوج کو کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو مگر فلسطینی کسانوں کی فصلوں کے لیے یہ زہرقاتل ثابت ہوتا ہے۔ اس نام نہاد اسپرے کے نتیجے میں فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوجاتی ہیں۔

فلسطینی زراعت تباہ اور اراضی غصب کرنے کا صہیونی حربہ

'ہمارے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں۔ وادی اردن کے فلسطینی باشندوں کے صبرو استقامت اور معاونت کی تمام باتیں اور دعوے بے بنیاد ہیں۔ ہم سنتے ہیں کہ وادی اردن کے فلسطینی باشندوں کی ہرممکن مدد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مگرہم یہ باتیں صرف سنتے ہیں مگران پرعمل درآمد نہیں دیکھتے۔ہر کسان اور کاشت کار میدان میں بغیر کسی سہارے کھڑے ہیں اور سب بے یارو مدد گار ہیں'۔