جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی دانشور

فلسطینی استاد ایاد السوقی دنیا کے 50 بہترین استادوں کی فہرست میں شامل

فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے شمای شہر جنین کے بوائز بیسک اسکول کے استاد ایاد السوقی نے دنیا کے بہترین 50 اساتذہ میں شامل ہو کرملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔

فلسطین کے سرکردہ رہ نما امین ابو راشد ہالینڈ میں گرفتار

سمندر پار فلسطینیوں کی پاپولر کانفرنس نے ہالینڈ کے عدالتی حکام کی طرف سے یورپ میں فلسطینیوں کی کانفرنس کے منتخب صدر اور پاپولر کانفرنس کے جنرل سیکرٹریٹ کے رکن امین ابو راشد کی ہالینڈ میں گرفتاری اور دو ماہ تک حراست میں رکھنے کی مذمت کی ہے۔

’مغربی کنارے میں مزاحمت کی بااثر لہر کے سامنے قابض دشمن ناکام ہوچکا‘

فلسطین کی خاتون مصنفہ اور سیاسی کارکن لما خاطر نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست مغربی کنارے میں مزاحمت کی "متاثر لہر" کے سامنے بے اختیار ہو گئی ہے۔

فلسطین کی 1100 شخصیات کا نیشنل کونسل کے انتخابات کا مطالبہ

سینکڑوں فلسطینی شخصیات نے قومی اسمبلی کے نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط کیے ہیں۔ کیونکہ اس کی "فلسطینی عوام کے لیے اہمیت" ہے۔

فلسطین کے سابق نائب وزیراعظم ڈاکٹر ناصرالدین قاتلانہ حملے میں زخمی

فلسطین کے سابق نائب وزیر اعظم اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹرناصر الدین الشاعر نابلس میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں

فلسطینی دانشور کو اسرائیلی عدالت سے چارماہ انتظامی قید کی سزا

قابض صہیونی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے سرکردہ فلسطینی دانشور اور مفکر احمد قطامش کو چار ماہ کی انتظامی قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت'عوفر' نے 68 سالہ دانشور پر بغیر کسی الزام کے چار ماہ کی قابل تجدید انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی اسیر دانشور اور پروفیسر کے خلاف سیکریٹ فائل تیار کی اور ان کے وکیل کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔اسرائیل کے ملٹری پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ قطامش خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اورہ وہ عوامی محاذ کےایک سینیر رہ نما ہیں۔خیال رہے کہ پروفیسر قطامش اب تک متعدد ادوار میں 13 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔