
ترک صدر کے جرات مندانہ بیانات پر انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں :حماس
بدھ-17-اپریل-2024
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے بیانات کو سراہتے ہوئے کہا ہے انہوں نے فلسطینی عوام کے دفاع اور ان کی سرزمین اور آزادی کے لیے ان کی جائز جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔ انہوں نے غزہ جنگ کےحوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے حماس اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔