پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی بچے

صہیونی زندانوں میں 300 فلسطینی بچے پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں 18 سال کی عمر کے 300 بچے پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 14 فلسطینی بچیاں بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی خفیہ حراستی مرکز میں دو فلسطینی بچوں پر تشدد

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں قائم اسرائیلی فوج کے ایک خفیہ حراستی مرکز میں دو فلسطینی بچوں کو رکھنے جانے اور ان پر تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔

گرفتاری کے دوران قابض فوج کا تین فلسطینی بچوں پر ہولناک تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہررام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیے جانے کے وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی بچے کو 9 سال قید کی ظالمانہ سزا

اسرائیل کی مرکزی عدالت سے ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے کو نو سال قید کی ظالمانہ سزا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج پر حملوں کے الزام میں 8 فلسطینی بچوں پر فرد جرم عاید

اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی 8 بچوں پر صہیونی فوجیوں اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کے الزامات کے تحت فرد جرم عاید کی گئی ہے۔ صہیونی ملٹری پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ زیرحراست فلسطینی لڑکے پولیس اہلکاروں، فوجیوں اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

نومبر میں 30 فلسطینی بچوں کو قید،60 ہزار شیکل جرمانے کی سزائیں

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں صہیونی عدالتوں سے 30 فلسطینی بچوں کو باقاعدہ قید کی سزائیں دی گئیں اور فلسطینی بچوں سے جرمانہ کی آڑ میں 60 ہزار شیکل رقم بٹور لی گئی۔

فلسطینی بچے صہیونی فرعونوں کا سب سے بڑا شکار!

فلسطین میں ایسا کوئی دن شاید ہی گذرتا جس میں نہتے بچوں پرصہیونی فرعون مظالم نہ ڈھا رہے ہوں۔ نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں کم سن فلسطینیوں کو ہراساں کرنا، گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالنا، دوران حراست جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی اذیتوں کا نشانہ بنانا اور بچوں کو طویل المدت قید وبند کی سزائیں سنانا فرعون صفت غاصب صہیونیوں کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی بچوں کو 11 سال قید کی سزا

اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی بچوں کو کڑی سزائیں دینے کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے دو فلسطینی بچوں 15 سالہ منذر خلیل ابو میالہ اور 16 سالہ محمد طہ کو 11 ،11 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

صہیونی عدالت سے فلسطینی بچے کو 12 اور خاتون کو 11 سال قید کی سزا

اسرائیل کی مرکزی عدالت کی جانب سے ایک فلسطینی بچے کو12 سال جب کہ ایک خاتون کو مزاحمتی کارروائیوں کی پاداش میں11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اکتوبر میں 23 فلسطینی بچوں کو قید اور 54 ہزار شیکل جرمانہ کی سزائیں

گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران قابض صہیونی ریاست کی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی بچوں کو قید اور جرمانوں کی سزاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔ اکتوبر کے دوران کئی فلسطینی بچوں کو نام نہاد الزامات کے تحت قید اور جرمانوں کی سزائیں دی گئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوجی عدالتوں نے فلسطینی بچوں سے 54 ہزار شیکل رقم بہ طور جرمانہ بٹور لی۔