
فلسطینی بلاگر کی شہادت کے بعد اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج
منگل-7-مارچ-2017
گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان بلاگر کی شہادت کے بعد ملک بھر میں صہیونی غاصبوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جگہ جگہ احتجاجی ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ مظاہرین نے جہاں ایک طرف اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے وہیں فلسطینی اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ نام نہاد سیکیورٹی تعاون فوری طور پرختم کردے۔