
فلسطین میں انتفاضہ ’آزادی القدس‘ کا آغاز، 162 فلسطینی زخمی
جمعہ-8-دسمبر-2017
بُدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو قابض اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کےبعد فلسطین میں ایک نئی تحریک انتفاضہ شروع ہوگئی ہے۔ کل جمعرات کو ملک گیرعوامی احتجاجی مظاہروں کےدوران کئی مقامات پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں تصادم ہوا۔ پرتشدد مظاہروں میں کم سے کم162 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔