دستوری عدالت کی مداخلت انتخابی عمل معطل کرنے کی کوشش ہے: الحیہ
جمعہ-29-جنوری-2021
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں انتخابات میں حصہ لینے کو قومی مصالحتی عمل کا حصہ سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کا انتخابات میں حصہ لینا فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والے انتشار کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔