جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی انتخابات

فلسطین میں انتخابات ملتوی کرنا اسرائیل کے لیے تحفہ ہے: امریکی اخبار

امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" اخبار نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے فلسطین میں انتخابات کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو ہوگا۔اخبار لکھتا ہے کہ صدر عباس کا فیصلہ کمزور، ناکام مگر اسرائیل کے لیے ایک تحفہ ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس انتخابات کی تاریخ کے تعین کریں

فلسطین میں انسانی حقوق کے آزاد کمیشن نے تیاریوں کے جدید مرحلے میں داخل ہونے کے بعد 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے صدر عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کریں۔آج ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں ہیومن رائٹس کمیشن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے انتخابات کے لیے ایک نئی تاریخ طے کرنے اور صدارتی فرمان جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس القدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے انتخابات کے انعقاد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔اس میں یونین انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق صدارتی فرمان کو واپس لینے اور یونین اور بلدیاتی انتخابات کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا انعقاد ایک قومی مطالبہ اور آئینی حق ہےجو طویل عرصے سے معطل ہے۔ فلسطین کی تمام سیاسی قوتوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں کئی سال سے التوا کا شکار پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا دوربارہ انعقاد کیا جائے۔خیال رہے کہ حال ہی میں صدر محمود عباس نے

عیسائی برادری کو فلسطینی انتخابات سے دور رکھنے کے لیے اسرائیلی دباو

فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہ نما اور بیت المقدس میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے دفاع کے لیے قائم کردہ اسلامی ۔ مسیحی کمیٹی کے رکن نے انکشاف کیا ہے کہ عیسائی برادری اور انتخابات میں حصہ لینے والے عیسائی امیدواروں کو اسرائیل کی طرف سے سخت دباو کا سامنا ہے۔

امارات کی فلسطینی انتخابات سے ناجائز فایدہ اٹھانے کی کوششوں پر وارننگ

بین الاقوامی القدس فائونڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات بیت المقدس کے اپنے مخصوص سیاسی اور قومی ایلیٹ عناصر کو 22 فروری 2021ء کو فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے موقعے پر اپنے مخصوص مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

یہ اندرون اور بیرون ملک فلسطینی اداروں کی تشکیل نو کا وقت ہے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک فلسطینی اداروں کی تشکیل نو کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوں‌نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی قوم کے مستقبل کے فیصلوں‌میں‌ہم سب کو شامل ہونا چاہیے۔

اسماعیل ھنیہ کی قطر سے فلسطین میں انتخابات کی مانیٹرنگ کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطر سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں رواں سال ہونے والے انتخابات کی مانیٹرنگ کرے تاکہ انتخابات کو شفاف بنانے میں مدد دی جاسکے۔ انہوں‌ قطر سے کہا کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر فلسطین میں انتخابات کرانے اور انتخابی نتائج کے احترام کے لیے کام کرے۔

فلسطین میں انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ترکی مدد کرے: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترکی کے صدر کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں قاہرہ کی میزبانی میں ہونے والے فلسطینی مصالحتی مذاکرات اور فلسطین میں رواں سال ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ہونے والی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔

تحریک فتح کا اپنے اسیر رہ نما سے انتخابات میں حصہ نہ لینے پر زور

تحریک فتح کی سپریم لیڈر شپ نے کہا ہے کہ جماعت کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سول امور کے چیئرمین حسین الشیخ نے اسرائیلی جیل میں قید رہ نما مروان البرغوثی سے ملاقات کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لیں۔

فلسطین میں انتخابات ‘سیاسی معرکے’ سے کم نہیں: حسن یوسف

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اسیر رہ نما اور فلسطینی رکن پارلیمنٹ حسن یوسف نے کہا ہے کہ فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کسی سیاسی معرکےسے کم نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں انتخابات قومی قوتوں میں اتحاد کےساتھ ساتھ ارض فلسطین پر صہیونی دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کا موقع ہے۔

ووٹ ایک امانت اور ہر شہری کا حق ہے، اس سے دست بردار نہیں ہو سکتے: دویک

فلسطینی پارلیمںٹ کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کے لیے اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں کیونکہ ووٹ ایک امانت اور حق ہے جسے دست بردار نہیں ہوا جاسکتا۔