پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اسیران

اسماعیل ہنیہ کا فلسطینی قیدیوں کے لیے ہر محاذ پرلڑنے کا اعلان

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت فلسطینی قیدیوں کے لیے جد و جہد کرنےکو تیار ہے۔

اسرائیل کا فلسطینی اسیران کی مالی امداد میں کٹوٹی کا فیصلہ

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں اور شہدا کے خاندانوں کے لیے آنے والی مالی امداد کا بڑا حصہ ہڑپ کرنے کے لیے اسرائیل کی سکیورٹی کیبنٹ نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری دیتے ہوئے فیصلہ دیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے سے انے والے فنڈز میں سے 600 ملین شیکلزٹیکس کے نام پر کاٹے جائیں۔

فلسطینی قیدیوں کی بڑی تعداد نے ہفتے کے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر دی

اسرائیلی جیلوں میں قید کیے گئے فلسطینیوں میں سے درجنوں فلسطینیوں نے ہفتے کے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ یہ ان معنوں میں ایک غیر معمولی بھوک ہڑتال ہے کہ ان درجنوں قیدیوں نے اپنے کسی مطالبے کے بجائے پہلے سے بھوک ہڑتال پر موجود دو فلسطینی نظر بندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شروع کی ہے۔

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قیدی کا مکان مسمار کرنے کی منظوری دے دی

کل سوموار کو اسرائیلی سپریم کورٹ نے شمالی مغربی کنارے میں جنین کے مغرب میں واقع گاؤں رمانہ میں قیدی صبحی عماد صبیحات کے گھر کو مسمار کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف چار فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیلروں کی طرف سے قیدیوں سے ناروا سلوک اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف چار فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 16 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار

فلسطینی اسیران کلب نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض اسرائیل کی "عسقلان" جیل میں مزید سولہ فلسطینی قیدی "کرونا" وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے بعض قیدی پہلے سے دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔

اسرائیل کی دیمون جیل میں عوامی فون خواتین قیدیوں کے لیے بحال

قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اتوارکو اطلاع دی ہے کہ قابض حکام نے فلسطینی خواتین قیدیوں کے لیے دیمون جیل میں عوامی فون انسٹال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی خاتون رہ نما کو اسرائیلی عدالت سے ڈٰیڑھ سال قید کی سزا

فلسطین میں اسیران کے امور پر نظر رکھنے والے اسیران کلب نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے جنین کے جنوب میں واقع عرابہ قصبے سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ منیٰ قعدان کو 18 ماہ قید اور 7000 شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی خاتون سماجی کارکن کا فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسرائیلی کارکن نیتا گولن نے مقبوضہ شہر اشدود میں اسرائیلی عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا اور 58ویں روز بھی فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے والے فلسطینی انتظامی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

عرب پارلیمان:فلسطینی اسیران کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانےکی قراردادمنظور

کل بدھ کو عرب پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے لیے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں فلسطینی اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحریک آزادی فلسطین کے سپاہی قرار دیا ہے۔ عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے فوری اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے مسئلے اور ان کے حقوق پر بات کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے۔