
فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے 80 خطرناک حربوں کے استعمال کا انکشاف
منگل-28-جون-2016
فلسطین میں اسیران کے امور پر نظر رکھنے والے ایک ادارے نے اسرائیلی قید خانوں میں فلسطینی اسیران پر ڈھائے جانے والے مظالم کے لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں اور بتایا ہے کہ صہیونی عقوبت خانوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کو انفرادی طور پر 80 نوعیت کے تشدد کے انتہائی خطرناک حربوں کا سامنا ہے۔