جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیران

فلسطینی اسیر کو اسرائیلی زندانوں میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی عسقلان جیل میں پابند سلاسل فلسطینی انس غالب حسن جرادات کو خفیہ ادارے شاباک کی ہدایت پر قید تنہائی میں ڈال دیا گیاہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں 16 فلسطینی اسیر قید تنہائی کا شکار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی جیلوں میں قید تنہائی کی ظالمانہ پالیسی کے تحت فلسطینیوں قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت بھی اسرائیلی زندانوں میں 16 فلسطینی قید تنہائی کا شکار ہیں۔

ڈیڑھ ماہ سے بھوک ہڑتال کے باعث فلسطینی اسیر نڈھال، اسپتال منتقل

مسلسل ڈیڑھ ماہ سے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی ادیب مفارجہ کو ایچل جیل سے بیت المقدس کے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلسل 45 دن کی بھوک ہڑتال کے باعث مفارجہ کی حالت تشویشناک ہے۔

نابلس: اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کے احوال کی منفرد عکاسی

نابلس سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ حسام یونس نے اسرائیلی جیلوں میں گزارے جانے والے اپنی زندگی کے دس سال کے عرصے کی روشنی میں اسرائیلی جیلوں کے احوال کو ایک منفرد انداز میں نمائش کےطور پر پیش کیا ہے۔