پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اسیران

دو ہفتوں میں 46 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

صہیونی عدالتوں کی جانب سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے جیلوں میں ڈالے جانے کی ظالمانہ پالیسی پرعمل درآمد جاری ہے۔ گذشتہ دو ہفتوں سے کم عرصے میں پچاس کے قریب فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 30 فلسطینی خطرناک امراض میں مبتلا

فلسطین محکمہ امور اسیران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے عقوبت خانوں میں 30 فلسطینی انتہائی خطرناک امراض میں مبتلا ہیں جو صہیونی جیلروں کے ظالمانہ سلوک اور کھلم کھلا غفلت کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو ہرممکن رہائی دلائیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم اسرائیل کو اپنے جنگی قیدی فوجیوں کی رہائی کے بعد بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ دشمن کے کسی سپاہی کو مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینی اسیر کی دوران حراست شہادت کی عالمی سطح پر تحقیقات کامطالبہ

فلسطین کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سےاسرائیلی حراستی مراکزمیں پابند سلاسل فلسطینی شہریی یاسر حمدونہ کی شہادت کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کرتے ہوئے حمدونہ کی موت کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عارضہ قلب میں مبتلا فلسطینی اسیر اسرائیلی جیل میں دم توڑ گیا

فلسطینی اسیران سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے فلسطینی اسیر یاسر حمدونہ کی شہادت ہوگئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے فلسطینی اسیر کا بیٹا گرفتار کر لیا

اسرائیلی فوج نے جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کے بیٹے کو بھی حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کر دیا ہے۔

قیدیوں پر تشدد کے خلاف فلسطینی اسیران نے جیل کو آگ لگا دی

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی انتظامیہ اور فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق سخت احتجاج پر مجبور ہیں۔ گذشتہ روز فلسطینی اسیران نے صحرائی جیل ’’نفحہ‘‘ کے وارڈ نمبر 1 میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک کمرہ جل کرخاکستر ہو گیا۔

فلسطینی اسیران سے عزیز و اقارب کی ملاقاتیں

قابض صہیونی فورسز کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے اسیران کے 41 عزیز و اقارب نے غرب اردن کی ’’نفحہ‘‘ جیل میں ان سے ملاقات کی۔

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل میں اسیری کے 22 ویں سال میں داخل

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 48 سالہ فلسطینی عبدالناصر عیسیٰ نے اپنی اسیری کے 21 سال مکمل کرنے کے بعد قید کے 22 ویں سال کا آغاز کر دیا ہے۔

گرفتاری کے وقت فلسطینیوں کو اذیتیں دیے جانے کا انکشاف

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی فوج اور پولیس کے مظالم کے ایک نئے حربے کا پردہ چاک کیا ہے اور بتایا ہے کہ فلسطینیوں کو گرفتار کرتے وقت انہیں ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے حتیٰ کہ شہریوں کو بجلی کے جھٹکے لگائے جاتے ہیں۔