پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اسیران

تین فلسطینی اسیران کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالت کی جانب سے تین فلسطینی قیدیوں کو مختلف عرصے کی قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔

سابق فلسطینی اسیران کی دوبارہ گرفتاری عالمی قوانین کی توہین قرار

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کے علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں سابق فلسطینی قیدیوں کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پانچ فلسطینیوں کی اسیری کے نئے سالوں کا آغاز

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید پانچ فلسطینی اسیران کی اسیری کے نئے سالوں کا آغاز ہوا ہے۔ اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہونے والے فلسطینیوں میں غرب اردن اور غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی کی اسیری کے 15 سال مکمل

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی اسیر مجاھد رمزی رسمی صادق ابو خضر بشارات اسیری کے 15 سال مکمل کرنے کےبعد 16 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی اسیران کونئے انتقامی حربوں کا سامنا

صہیونی حکام نے اسرائیلی کابینہ کے حالیہ فیصلے کے بعد جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی اسیران کے خلاف نئے انتقامی اور ظالمانہ حربے استعمال کرنے اور قیدیوں نئی قدغنیں عاید کرنا شروع کی ہیں۔

اسرائیلی جیل میں دو بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کی حالت تشویشناک

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج دو ماہ سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجی انتظامیہ نے دونوں اسیران کی انتظامی حراست منجمد کرنے کے باوجود ان کی رہائی کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔

اسرائیلی جیل میں دو فلسطینی اسیران کی 61 دن سے بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج 61 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجی انتظامیہ نے دونوں اسیران کی انتظامی حراست منجمد کردی ہے اور نابلس کے فوجی کمانڈر کو ان کی انتظامی حراست ختم کرنے کا اختیار دیا ہے۔

مطالبات پورے ہونے پر دو فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال روک دی

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام محکمہ امور اسیران کے چیئرمین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قید خانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی اسیران نے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔

بھوک ہڑتال ترک کرانے کے لیے فلسطینی اسیر پر مکروہ حربوں کا استعمال

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور فوج نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر حسن ربایعہ سے بھوک ہڑتال ترک کرانے کے لیے اس پر ظالمانہ حربے استعمال کرنے شروع کیے ہیں۔

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی اسیران کو بارہ بارہ ماہ قید کی سزا

فلسطین کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہریوں کو ایک ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔