جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیران

عوفر جیل میں غزہ کے222 فلسطینی پابند سلاسل، سینکڑوں جبری لاپتا

انسانی حقوق کی تنظیموں نےاسرائیلی ریاست کے بدنام زمانہ عقوبت خانے عوفر میں قید غزہ کے 222 قیدیوں کے نام شائع کیے،جن میں 21 ایسے قیدی بھی شامل ہیں جن سے یکم سے 10 اکتوبر کے درمیان ملاقات کی گئی۔ سینکڑوں اب بھی جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔

بن گویر نے فلسطینی اسیران سے ملاقات کرنے پر پابندی میں توسیع کر دی

اسرائیلی اخبار معاریف نے رپورٹ کیا ہے کہ اندرونی سلامتی کے وزیر بین گویر نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ ملاقات پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اس سے پہلے اسیران کے ساتھ ملاقات کی انتہائی محدود اجازت باقی رکھی گئی تھی۔ جس کا فائدہ اٹھا کر غزہ جنگ سے پہلے کبھی کبھی اسیران کے اہل خانہ جیل میں ملنے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔ لیکن اب اس کی اجازت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

” عالمی سطح پرتین اگست کو فلسطینی اسیران کی رہائی کا دن منایاجائے”

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپیل کی ہے کہ تین اگست کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے مطالبے کے دن کے طور پر منایا جائے اور ان کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کا مطالبہ کیا جائے۔

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے 20 سال بعد رہا

کل بروز اتوار اسرائیلی قابض حکام نے قابض ریاست کی جیلوں میں 20 سال گزارنے والے قیدی ناصر عورتانی (عمر36 سال) کو رہا کردیا۔ عورتانی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔

اسرائیلی جلادوں نے جزیرہ النقب جیل میں قید ثائر ابوعصب کو قتل کردیا

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور فلسطینی اسیران کلب نے تصدیق کی ہے کہ قابض فوج نے صحرائے النقب جیل میں قلقیلیہ گورنری سے تعلق رکھنے والے قیدی 38 سالہ ثائر سمیح ابو عصب کو قتل کر دیا ہے۔

اوسلو معاہدے پر دستخط سے پہلے کے 22 فلسطینی بدستور پابند سلاسل

فلسطینی کلب برائے اسیران نے کہا ہےکہ سنہ 1995ء میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے والے نام نہاد "اوسلو معاہدے سے پہلے سے 22 فلسطینی اب بھی صہیونی ریاست کی زندانوں میں قید ہیں۔ ان میں سب سے پرانا قیدی محمد الطوس ہے، جسے 1985 سے زیر حراست رکھا گیا ہے۔"

فلسطینی اسیران تحریک نے بھوک ہڑتال معطل کرنے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی دُشمن حکام کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ان کے اقارب کی ملاقاتیں محدود کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کے بعد قابض جیلوں میں قیدیوں کی تحریک نے بھوک ہڑتال معطل کرنے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی زندانوں میں 11 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید گیارہ فلسطینی قیدیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

قابض اسرائیلی عدالت سے 6 فلسطینی قیدیوں کو سزائیں

قابض اسرائیلی فوجی عدالت نے متعدد فلسطینی قیدیوں کے خلاف فیصلے جاری کیے جن میں انتظامی حراست کے احکامات جاری کرنے، انتظامی منتقلی اور حراست میں توسیع شامل ہے۔

مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال معطل کردی

جمعہ کی شام اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں نے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔