جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیرات

غزہ سے اغوا کی گئی فلسطینی خواتین سے غیر انسانی سلوک کا انکشاف

فلسطینی امور اسیران نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ غزہ سے حراست میں لی گئی فلسطینی خواتین کو بدنام زمانہ دامون جیل میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے۔ دوران حراست انہیں جسمانی، نفسیاتی اور دیگر نوعیت کی کڑی سزائیں دی جا رہی ہیں۔

فلسطینی خاتون فاطمہ ابو شلال کواسرائیلی عدالت سے انتظامی قید کی سزا

قابض اسرائیلی حکام نے نابلس کے العین کیمپ سے زیر حراست خاتون رہ نما 41ف سالہ فاطمہ ابو شلال کے خلاف چار ماہ کی انتظامی حراست کا حکم جاری کیا ہے۔

گرفتار فلسطینی خاتون کواسرائیلی عدالت سے انتظامی قید کی سزا

قابض صہیونی فوجی عدالت نے قلقیلیہ شہر سے گرفتار کی گئی فلسطینی خاتون سماح بلال حجاوی کو اس کی گرفتاری کے چند دن بعد انتظامی حراست میں منتقل کر دیا۔ چند روز قبل اسرائیلی انٹیلی جنس نے حجاوی کو طلب کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 30 فلسطینی خواتین سخت مشکلات سے دوچار

فلسطینی سینٹر فار پریزنرز اسٹڈیز نے تصدیق کی ہے کہ قابض ریاست کی جیلوں میں 30 فلسطینی خواتین قیدیوں کو غیر انسانی اور مجبور حالات میں اپنی جیلوں میں قید کر رہا ہے اور یہ تعداد فلسطینی خواتین کے خلاف جاری گرفتاری کی مہموں کی روشنی میں بڑھنے کی توقع ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون کو 44 ماہ قید کی سزا

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کی مرکزی عدالت نے یروشلم سےتعلق رکھنے والی ایک خاتون قیدی 45 سالہ نہایا صوان کو44 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیل کے "دامون” جیلی میں خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کی تفصیلات

فلسطین میں اسرائیلی قیدیوں کے حقوق کے لیے قائم کردہ اسیران کمیشن نے اپنی خاتون ایڈووکیٹ وکیل حنان الخطیب کے ذریعے اسرائیل کی بدنام زمامہ ’دامون‘ جیل میں فلسطینی اسیران کے ساتھ جیل عملے کی بدسلوکی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

اسیرات پر حملے اسرائیلی ناکامی پر پردہ پوشی کی ناکام کوشش ہے

دامون جیل میں خواتین قیدیوں کے خلاف اسرائیلی جیل حکام کی پر تشدد کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے شعبہ خواتین نے کہا ہے کہ دامون جیل میں خواتین قیدیوں کے خلاف انتہا پسند قابض اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ کارروائیاں، ان کے سامان کی لوٹ مار اور انہیں انفرادی سیلوں میں منتقل کرنا جیل انتظامیہ کی جانب سے منظم دہشت گردی اور انتقام کاروائی ہے۔

29 خواتین اب بھی جیلوں میں قید

اسرائیلی قابض فورسز نے دوفلسطینی خواتین کی سزائے قید مکمل ہونے کے بعد انہیں رہائی دے دی ہے۔ یہ رہائی جمعہ کے روز ہوئی۔ رہائی پانے والی یاسمین جابر نے اڑھائی سال جیل میں قید کاٹی جبکہ ان کی دوسری ساتھی دینا جرادات نے جیل میں ساڑھے چار ماہ گزارے۔

28 فلسطینی خواتین اسرائیلی جیل میں مشکل ترین حالات سے دوچار

اسرائیلی جیل دامون میں 28 فلسطینی خواتین قیدیوں کی انتہائی جبر کے ماحول میں حالت غیر ہوچکی ہے۔ ان 28 خواتین میں ایک 15 سالہ فلسطینی بچی بھی شامل ہے۔ پندرہ سالہ فلسطینی کو سکول سے گھرجاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیرات کی حالت زار

اسرائیلی جیلوں میں نظر بند فلسطینیوں کے قائم کیے گئے کمیشن کے قانونی امور دیکھنے والی حنان الخطیب نے بتایا ہے کہ جیلوں میں بندکی گئی خواتین سے اسرائیلی حکام اور اہلکار انتہائی خوفناک طریقوں اور عقوبت کے ماحول میں تفتیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات دامون جیل کے تازہ دورے کے بعد بتائی ہے۔