پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اسکول

غزہ پر جارحیت میں 8 طلباء شہید اور 44 اسکولوں کو نقصان پہنچا

گذشتہ ہفتےغزہ کی پٹی پر نو مئی کی صبح سویرے پانچ روز تک جاری رہنے والی صہیونی جارحیت کے دوران 8 فلسطینی طلباء شہید اوردرجنوں زخمی ہوئے، جب کہ 44 اسکولوں اور کنڈرگارٹنز کو نقصان پہنچا۔

علم کے ننھے فلسطینی متلاشی صہیونی زندانوں میں قید

فلسطین میں تعطیلات کے بعد ایک ایسے وقت میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ہے جب دوسری جانب300 فلسطینی بچے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں۔ ان میں 10 بچیاں بھی قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہی ہیں۔ انہیں دانستہ طورپر جیلوں میں قید رکھا گیا ہے تاکہ فلسطینیوں کی نئی نسل کو تعلیم سے بے بہرہ رکھا جاسکے۔

اسرائیل کا قومی ترانہ فلسطینی اسکولوں پر مسلط کرنے کی سازش

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہروں میں قائم تمام اسکولوں میں صہیونی ریاست کا قومی ترانہ لازمی قرار دینے کی ایک اسکیم تیار کررہی ہے۔