غزہ: کھجوروں کو سرخ سونڈی سے بچاؤ کا حیات آفریں علاج دریافت
جمعہ-10-فروری-2017
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی ماہر امور نباتات نے کھجوروں کے درختوں اور اس کے پھلوں کے لیے انتہائی تباہ کن سمجھے جانے والے’سرخ سونڈی‘ کے نام سے مشہور کیڑے سے بچاؤ کا حیران کن علاج دریافت کیا ہے۔ فلسطینی محقق کا نو دریافت شدہ طریقہ علاج نہ صرف فلسطین میں کھجور کے کسانوں کے لیے خوش خبری ہے بلکہ اس علاج کو کھجور پیدا کرنے والے دوسرے ملکوں کے کاشت کاروں کے لیے بھی خوش کن پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔