
فلسطینی اتھارٹی کا اہم عہدیدار مالی اور انتظامی بدعنوانی میں ملوث
منگل-7-جون-2016
عرب اخبارات نے فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینیر عہدیدار کی مالی اور انتظامی کرپشن کی ایک نئی چونکا دینے والی کہانی کا انکشاف کیا ہے۔ اخبار’’العربی الجدید‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطینی اتھارٹی کے شعبہ انتظامی ومالی امور کے ایڈ منسٹریٹر کی جانب سے مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت شائع کیے ہیں۔