جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ مزاحمتی قوتوں کا گھیراتنگ کرنے کا سلسلہ بند کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو جیلوں سے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ تاکہ وہ قابض اسرائیلی فوج کے خلاف حقیقی معرکہ آرائی کے میدان میں شامل ہوسکیں۔

فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی جنگی جرائم کو سند جواز دینے سے باز رہے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے ایوان صدر کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم پر اسرائیل کے بجائے فلسطینیوں پر تنقید کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا ایوان صدر جلاد اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کرکے قوم کے ساتھ غداری اور شہداء کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی تیزی کے ساتھ خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے: ناروے کا انتباہ

ناروے نے عالمی برادری کو خبر دار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں فلسطینی اتھارٹی اپنے خاتمے کے قریب یو گی۔ یہ انتباہ یورپی ملک کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے نے پیر کے روز کیا ہے۔

امریکی دباؤ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ کا استعفیٰ

آج سوموار کو فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے باضابطہ طور پر حکومت سے استعفیٰ پیش کر دیا۔ ان کا استعفیٰ امریکی حکومت کے دباؤ کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔

اتھارٹی کو سہارا دینے کے لیے برطانوی ٹیم کی رام اللہ آمد کا انکشاف

برطانوی اخبار ٹائمزنے جمعرات کو انکشاف کیا ہے کہ مغربی کنارے میں ایک برطانوی فوجی ٹیم فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے کے لیے "حماس کے بعد کے دور" کے لیے تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

عباس ملیشیا نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

کل بدھ کو فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت فورسز نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کیمپ میں رکاوٹیں ہٹانےپر اعتراض کرنے والے نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فلسطین میں سیاسی گرفتاریوں کا معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے کا مطالبہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں سیاسی بنیادوں پر سابق قیدیوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کو یورپی یونین میں اٹھانے پر زور دیا ہے۔

غرب اردن میں اشتیہ حکومت کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال

کل جُمعہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں یونیفائیڈ ٹیچرز موومنٹ نے وزیر اعظم محمد اشتیہ کی سربراہی میں حکومت کے خلاف احتجاج کو مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان کے دیرینہ اور اصولی مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں وہ نئے تعلیمی سال میں اسکول نہیں کھولیں گے۔

محمود عباس نے 12 فلسطینی گورنر برطرف کردیے

فلسطینی صدر محمود عباس نے تحریک فتح اور تنظیم آزادی فلسطین ‘پی ایل او‘ میں اس وقت ہلچل مچا دی جب انہوں نے کل جمعرات کو حیران کن طور پر فلسطینی اتھارٹی کے کل 16 گورنرز میں سے 12 گورنروں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔

اسماعیل ھنیہ کا محمود عباس کو فون

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی شام فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا۔ فون پر دونوں رہنماؤں نے قاہرہ میں ہونے والی سیکرٹری جنرل کے اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔