چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں تشدد

2022 میں مغربی کنارے میں 500 سے زائد سیاسی گرفتاریاں

فلسطینی "لائرز فار جسٹس" انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اس سال کے آغاز سے اب تک گرفتاری اور سمن کے 500 سے زائد کیسوں کا ریکارڈ تیار کیا ہے۔

عباس ملیشیا نے زخمی مزاحمت کار اسپتال سے اغوا کرلیا

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے بدھ کے روز زخمی براء موسیٰ ازحیمان کو اسپتال سے گرفتار کیا۔ برا عرین الاسود مزاحمت کاروں میں سے ایک ہے۔ وہ قابض فوج کی گولی لگنے سے اسپتال میں زیر علاج تھا۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ کا بیٹا عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار

کل جمعرات 24 نومبر کو مغربی کنارے کے حکام نے نوجوان محمد عبدالرزاق کو سلفیت میں اس کے کام کی جگہ سے گرفتار کیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ محمد رزاق رکن قانون ساز کونسل اور سابق وزیر عمر عبدالرزاق کا بیٹا ہے۔

اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں اکتوبرمیں انسانی حقوق کی409 خلاف ورزیاں

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کا مغربی کنارے میں یونیورسٹی کے طلباء کو نشانہ بنانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی طرف سے اپنے شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابض ریاست کی پالیسیوں کے ساتھ واضح ہم آہنگی ہے جسے روکا جانا چاہیے۔

فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید سیاسی کارکن اور کی والدہ کی بھوک ہڑتال

فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید ایک زخمی سیاسی قیدی 19 سالہ محمد جمال دراغمہ جن کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طوباس سے ہے اپنی رہائی کے مطالبے کے لیے کھلی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی سے جیلوں میں تشدد کے واقعات کی تحقیقات کرے:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے مغربی کنارے کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جیلوں میں سیاسی قیدیوں پر تشدد کی تحقیقات کریں۔

فلسطینی اتھارٹی نے دو فلسطینی مزاحمت کار گرفتارکرلیے

فلسطینی اتھارٹی کی نام نہاد سکیورٹی فورسز نے کل سوموار کے روز اشتہاری قرار دیے گئے دو فلسطینی شہریوں مصعب اشتیہ اور عمید طبیلہ کو حراست میں لے لیا

فلسطینی اتھارٹی کی اریحا جیل میں قیدیوں کے اہل خانہ کی ہڑتال کی دھمکی

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام بدنام زمانہ ’اریحا‘ جیل میں قید فلسطینیوں کے اہل خانہ نے رام اللہ اتھارٹی کی انتقامی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ اریحا جیل میں قید آٹھ فلسطینیوں کے اہل خانہ نے دھمکی دی کہ اگر ان کے بیٹوں کو اگلے اتوار تک جیل سے رام اللہ منتقل نہیں کیا گیا

فلسطینی اتھارٹی کی جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھر گئیں

فلسطینی اتھارٹی سیاسی انتقامی کی واضح پالیسی پرعمل کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اورانہیں قید میں ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 26 سیاسی قیدی

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں اور حراستی مراکز میں 26 فلسطینی سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیے جانے کے بعد پابند سلاسل ہیں۔ انہیں بغیر کسی قانونی اور آئینی وجہ کے صرف سیاسی انتقام کے تحت قید کیا گیا ہے