جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں تشدد

زیر حراست بزرگ فلسطینی رہ نما ہسپتال سے فلسطینی اتھارٹی کی جیل منتقل

کل ہفتے کے روز فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما الشیخ مصطفیٰ ابو عرہ کو ہسپتال سے طولکرم گورنری کی جیل میں منتقل کر دیا، جب کہ انسانی حقوق کے آزاد کمیشن نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے عقوبت خانےمیں طلبا پر بدترین تشدد کا انکشاف

فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز کی طرف سے حال ہی میں گرفتار کیے گئے طلباء نے اتھارٹی کی جیلوں میں زیر حراست طلبا پر بدترین جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا انکشاف کیا ہے۔

اتھارٹی کی جیلوں میں قید سیاسی رہ نماؤں کی رہائی کے لیے مظاہرہ

ہفتے کی شام رام اللہ کے وسط میں المنارہ اسکوائر پر سیکڑوں شہریوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

عقوبت خانے میں ڈالے گئے طلبا پر عباس ملیشیا کے جلادوں کا وحشیانہ تشدد

فلسطین کی بیرزیت یونیورسٹی کے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید متعدد طلبا پرعباس ملیشیا کے جلادوں کے وحشیانہ تشدد کا انکشاف کیا گیا ہے۔ طلبا کو ڈرایا اور دھمکایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگرانہوں نے کسی جج کے سامنے اپنے اوپر تشدد کا اعتراف کیا تو اس اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

عباس ملیشیا نے یونیورسٹی گیٹ پر فلسطینی طالب علم کو گرفتار کرلیا

کل سوموارعباس ملیشیا نے عرب امریکن یونیورسٹی میں اسلامی بلاک کے نمائندے مصطفیٰ ابو الرب کو جنین سے اغوا کر لیا۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ یونیورسٹی کے دروازے سے باہر نکلے۔

سیاسی گرفتاریاں فلسطینی عوام کی پیٹھ میں زہر آلود خنجر ہے:القرعاوی

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی قرعاوی نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی اداروں کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہ نماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر پکڑ دھکڑ فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھومپنے کے مترادف ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے رکن پارلیمنٹ کا بیٹا گرفتار کرلیا

کل سوموارکو فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں سیاسی نظر بندی کی پالیسی کے تسلسل کے حصے کے طور پررکن پارلیمنٹ فتحی القرعاوی کے بیٹے کو طولکرم گورنری سے گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی فوج کو مطلوب فلسطینی عباس ملیشیا نے گرفتار کرلیا

کل اتوار کو فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریوں کے سلسلے کے تسلسل کے تحت جنین گورنری سے اسرائیلی فوج کو مطلوب اسماعیل ابو الوفا کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی اتھارٹی کا سیاسی قیدیوں کے حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری

عید الفطر سے قبل فلسطینی اتھارٹی سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی گرفتاریوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جو کارکنوں، رہائی پانے والے قیدیوں اور یونیورسٹی کے طلباء کو ان کی سیاسی رائے اور رجحانات کی بنیاد پر متاثر کرتے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے چھ سیاسی کارکنوں کی قید میں توسیع کردی

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی نے نابلس میں سیاسی بنیادوں پر 6 کارکنوں کی حراست میں مزید توسیع کردی۔