جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کا قتل عام

غزہ میں فلسطینیوں کا ہولوکاسٹ جاری، مزید 104 شہید، 162 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے نسل کشی کے آغاز کے بعد سے مسلسل 166ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد شہید ہو گئے۔

’الشفاء ہسپتال ذبح خانہ بنا دیا گیا، فلسطینیوں کا قتل عام روکا جائے‘

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس اور اس کے گردونواح میں "اسرائیلی" قابض فوج کی طرف سے جاری فلسطینیوں کا قتل عام کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 149 فلسطینی روزہ دار شہید، 300 زخمی

اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی کے مزید جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ اجتماعی قتل عام کیے گئے جن میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے۔

پاکستان کی اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف فاقہ کشی کی مذمت

پاکستان نے جمعے کے روز 100 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کو ایک سنگین جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جو ایک روز قبل غزہ شہر میں امدادی قافلے سے کھانا لینے کی کوشش کر رہے تھے اور کہا کہ اس واقعے نے اسرائیل کی "بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کی دانستہ اور غیر انسانی پالیسی" کو نمایاں کیا ہے۔

غزہ: اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 27708 شہید67147 زخمی

غزہ میں وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 27708 ہو گئی ہے اور 67147 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ پر جارحیت کا 73 واں روز،90 فی صد آبادی کھلے آسمان تلے

​آج سوموار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا73 واں دن ہے۔

’اسرائیلی فوج آباد کاروں کو فلسطینیوں پرحملوں کو نہیں روکتی‘

سوموار کے رز امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ جس میں سال 2021 کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج عام طور پر فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے حملوں کو نہیں روکتی

فلسطینیوں کا قتل عام، اردن سے اسرائیلی سفیرکو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

اردنی ارکان پارلیمنٹ نے جمعرات کی شام اپنے ملک کی حکومت سے عمان سے اسرائیلی سفیر کو نکالنے اور تل ابیب سے اردنی سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ فلسطینی عوام کے خلاف "قابض فوج کے قتل عام" کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔

رواں سال کے دوران مقبوضہ فلسطین میں چار فلسطینی مزدور قتل

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی ٹریڈ یونینز کی جنرل فیڈریشن کے سربراہ سامی العمصی نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے چار مزدور اس سال کے آغاز سے مقبوضہ علاقوں کے اندر کام کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

یہودیوں کی اکثریت فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی حامی نکلی

اسرائیل میں عوامی سطح پر بھی انتہا پسندانہ رحجانات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رائے عامہ کے ایک تازہ جائزےمیں بتایا گیا ہے کہ یہودیوں کی اکثریت غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے تحریک چلانے والے پرامن فلسطینی مظاہرین کے اجتماعی قتل عام کی حامی ہے۔