
صہیونی ریاست کی نسل پرستی سے یہودی بھی غیرمحفوظ
جمعہ-5-جولائی-2019
اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں خود سیاہ فام یہودی بھی غیرمحفوظ ہیں اور ان کےساتھ نسل پرستانہ طرز عمل اپنایا جا رہا ہے۔ صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور پولیس کی غنڈہ گردہ کے فلاشا گروپ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں یہودیوں نے گذشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں احتجاجی جلوس نکالا۔ فلاشا یہودی گذشتہ تین دن سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع ہواتھا جب تین روز قبل اسرائیلی پولیس نے ایک 19 سالہ ایتھوپیائی نسل کے یہودی کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔