پنج شنبه 01/می/2025

فضائی حملہ

شام کا اسرائیلی فضائی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی ائیر ڈیفنس نے منگل کی رات دمشق کے مضافات میں کی جانے والی ’’اسرائیلی جارحیت‘‘ کو ناکام بنا دیا۔ اسرائیل کی جانب سے داغے گئی متعدد میزائلوں کو شامی فضائی حدود میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا گیا۔

اسرائیل کا شام میں فوجیٍ اڈے پر فضائی حملہ

اسرائیل نے شام کے صوبے حمص میں "تیفور" کے فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی دو مقامات پربمباری

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے آج منگل کو دو مقامات پر بمباری کی تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیل کا دمشق کےقریب فوجی مرکز پر فضائی حملہ

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے شام کے صدر مقام دمشق کے قریب الکسوہ کے مقام پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دمشق کے مشرق میں شامی دفاعی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملہ

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شامی دارالحکومت دمشق کے مشرق میں واقع ایک علاقے میں شامی فضائی دفاعی نظام کی بیٹریز کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی پیر کی صبح لبنانی فضائی حدود میں ایک اسرائیلی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایک میزائل داغے جانے کے بعد عمل میں آئی۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید، پانچ زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح رفح کےمقام پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد فضائی حملے کئے ہیں تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔