
فرانس کی جانب سے مشرق وسطیٰ امن کانفرنس ڈھونگ ہے: حماس
پیر-16-مئی-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کو ایک نیا ڈھونگ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ حماس نے صدر محمودعباس پر زور دیا ہے کہ وہ پیرس کی اعلان کردہ نام نہاد عالمی امن کانفرنس کا بائیکاٹ کریں۔