چهارشنبه 30/آوریل/2025

فرانس

بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کا عہدیدار گرفتار

اسرائیل اور فرانس کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کے ایک عہدیدار کو حراست میں لیا ہے۔

سعودی ولی عہد فرانس میں گراں قیمت لگژری محل کے مالک

سعودی عرب کے ولی عہد جو عوام کو سادگی اور کفایت شعاری کا درس دیتے کے قول و فعل میں کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔ حال ہی میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک نایاب تاریخی پینٹنگ ساڑھے چار کروڑ ڈالر میں خرید کی تھی۔ ایک تازہ انکشاف یہ ہوا ہے کہ انہوں نے فرانس میں ایک لگژری محل خرید کیا ہے جس کی 30 کروڑ ڈالر قیمت ادا کی گئی ہے۔

اسرائیل ارکان پارلیمان کو فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے: فرانس

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان انیاس روماتیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل فرانسیسی ارکان پارلیمان اور دیگر عہدیداروں کو تحریک فتح کے اسیر رہ نما مروان البرغوثی سمیت تمام دیگراہم محروسین ملاقات کا موقع فراہم کرے۔

نومولود کا نام ’جہاد‘ رکھنے پر والدین کو ہرجانہ!

فرانس کے شہر تولوز کی انتظامیہ نے نومولود کا نام ’جہاد‘ رکھنے پر بچے کے والدین کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری بند کی جائے:جرمنی، فرانس

جرمنی اور فرانس نے فلسطین میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں اسرائیل کی نئی یہودی آباد کاری شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

فرانس: مارسیلی میں چاقو سے وار کر کے 2 افراد کا قتل

فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں اتوار کے روز ایک شخص نے چاقو کے ذریعے حملہ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ شہر کے ایک مرکزی ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا۔ مقامی حکام کے مطابق علاقے میں گشت پر مامور فوجی دستے نے حملہ آور شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

آدھے فرانسیسی اسپتال کیوں نہیں جاتے؟

ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرانس کے آدھے لوگ اسپتالوں میں نہیں جاتے اور اپنی بیماریوں کی تشخیص سے ڈرتے ہیں۔

فرانس کی فلسطینی اسکولوں کی مسماری کی شدید مذمت

فرانسیسی حکومت نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی اسکولوں کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تعلیمی دشمنی پر محمول اقدامات قرار دیا ہے۔

فرانسیسی اخبار میں ایک بارپھر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت

فرانسيسی طنزيہ جريدے ’شارلی ايبدو‘ نے اسپين ميں ہونے والے حاليہ حملوں اور يورپ ميں اسلام کے تناظر ميں اپنے پہلے صفحے پر ايک متنازعہ کارٹون شائع کيا ہے۔ اس کارٹون میں اسلام کا مضحکہ اڑانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پيش رفت سے اسلام مخالف جذبات کو تقويت ملے گی۔

عمانوایل ماکروں نے بھاری اکثریت سے فرانس کا صدارتی انتخاب جیت لیا

عمانوایل ماکروں 66.06 فی صد ووٹ لے کر فرانس کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انھوں نے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین کو شکست دی ہے۔لی پین صرف 33.94 فی صد ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔