جمعه 15/نوامبر/2024

فرانسیسی تجویز

فرانس نے لبنان کے حوالے سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا لیا

فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے اس ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی ہے جس میں لبنان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

’فرانس کی نام نہاد عالمی امن کانفرنس مسئلہ فلسطین کے خلاف سازش قرار‘

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور ممتاز سیاست دان ڈاکٹر احمد بحر نے فرانس کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کے لیے عالمی امن کانفرنس کے اعلان کو فلسطینی قوم اور مسئلہ فلسطین کے خلاف گہری سازش قراردیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی امن اقدام مسئلہ فلسطین کا حل نہیں بلکہ قضیہ فلسطین ک تصفیہ کرنا اور اس کے وجود کو ختم کرنا ہے۔

اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق فرانسیسی تجویز مسترد کردی

اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن اور مسئلہ فلسطین کے حل کے سلسلے میں فرانس کی جانب سے عالمی امن کانفرنس بلانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کے لیے کوئی پیشگی شرائط قبول نہیں کرے گا۔ امن عمل آگے بڑھانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی غیرمشروط بات چیت شروع کرے۔