جمعه 15/نوامبر/2024

فرانس

ایڈوکیسی گروپ فرانس میں اسرائیلی فلم فیسٹیول منسوخ کرنے میں کامیاب

فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والی تنظیمیں اور گروپ فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں اسٹار سنیما پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہو گئے جس کی وجہ سے اسرائیلی فلمی میلے "شیلوم یوروپا" کے سولہویں ایڈیشن کو منسوخ کر دیا گیا۔

فرانسیسی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

فرانسیسی پارلیمنٹ میں دوران اجلاس فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔

فرانسیسی یہودیوں کو فلسطین میں بسانے کے لیے سہولیات کا نیا پیکج

عبرانی اخبار "اسرائیل ہیوم" کے مطابق صہیونی وزیر برائے امیگریشناوفیر سوفر آنے والے دنوں میں ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کا مقصد صہیونی ریاست میں فرانسیسی یہودیوں کی ہجرت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

فرانس کے 38 ارکان پارلیمان کانسل پرست اسرائیل پرپابندیاں لگانےکامطالبہ

فرانس کے بائیں بازو کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 38 ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی جرائم اور نسل پرساتہ اقدامات کی مذمت پر مبنی ایک قرار داد کے حق میں کھڑے ہو گئے ۔ قرارا داد میں اسرائیلی کو اسلحے کی فراہم کے خلاف پابندی سمیت دیگر ضروری پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ فرانس حکومے سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

فرانس نے فلسطینی ایسوسی ایشن تحلیل کردی

بدھ کے روز فرانسیسی حکومت نے فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون کی ہدایات کی بنیاد پر ٹولوز (جنوب مغرب) شہر میں سرگرم تنظیم "فلسطین جیت جائے گی" ایسوسی ایشن کوتحلیل کر دیا۔

فلسطینیوں کی حامی تنظیم کو فرانس میں تحلیل کیے جانے کی شدید مذمت

خلیجی ریاست بحرینی سوسائٹی نے "فلسطین ستنتصر رابطہ گروپ " پر فرانس میں پابندی عاید کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فرانسیسی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف تعصب پر مبنی پالیسی کی عکاسی قرار دیا۔

فرانس میں کرونا کا سونامی ، ایک دن میں پانچ لاکھ مریض

گذشتہ روز فرانس میں محکمہ صحت کے حکام نے اعلان کیا کہ 24 گھنٹوں کے اندر کرونا وائرس کے 500000 سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ فرانس میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ریکارڈ کیے جانے والے یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

فرانس کا 60 برس قبل الجزائریوں کے قتل عام کا اعتراف

الجزائری باشندوں کے پیرس میں 1961 کو ہونے والے قتل عام کے 60 برس پورے ہونے کے موقع پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے ان واقعات کو ’ناقابل معافی‘ جرائم قرار دیا۔

فرانسیسی صدر کی جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات کرائیں گے: اسرائیل

قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر بینی گینٹز نے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون سمیت دنیا بھر کی متعدد شخصیات کے خلاف اسرائیلی "پیگاسس" پروگرام کے ذریعے جاسوسی کے الزامات کی انکوائری کرائیں گے۔

فرانسیسی صدر کا اسرائیل سےجاسوسی کی سرگرمیوں پر وضاحت طلب

فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے کہا ہے کہ وہ ’این ایس او‘ گروپ کی طرف سے تیار کردہ’پیگاسوس‘ سسٹم کے ذریعے عالمی شخصیات کی جاسوسی کی وضاحت طلب کی ہے۔