
غرب اردن میں فدائی حملہ بہادری کی زندہ مثال ہے:ھنیہ
ہفتہ-24-اگست-2019
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے بیت المقدس اور فلسطین پر قابض قوتیں ہی مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے اور القدس کو یہودیانے کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز کئے گئے بم حملے کو 'جرات مندانہ' اور بہادری کی زندہ مثال قراردیا۔ اس حملے میں کم سے کم ایک یہودی آباد کار خاتون ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔