چهارشنبه 30/آوریل/2025

فدائی حملے

’شاباک‘ کا رواں سال 250 فدائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار خفیہ ادارے’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور پولیس نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر 2018ء کے دوران فلسطینیوں کے 250 فدائی حملے ناکام بنائے ہیں۔

ستمبر2015ء کے بعد فلسطینیوں نے 411 فدائی حملے کیے: اسرائیل

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر2015ء کے بعد سے اب تک فلسطینی فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کے خلاف 411 فدائی حملے کیے۔

فدائی حملوں کا اسرائیلی انتقام، فلسطینیوں کے 41 مکانات مسمار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست نے فدائی حملوں میں ملوث فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائی کی آڑ میں گذشتہ دو سال سے فلسطینیوں کے 41 مکانات مسمار کئے ہیں۔

ہفتہ رفتہ، تین فدائی حملے، تین شہید، 148 مقامات پر جھڑپیں

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور مزاحمتی سرگرمیوں کی تفصیلات کے مطابق پچھلے ہفتے تین فلسطینی شہید ہوئے۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 9 صہیونی زخمی ہوئے جب کہ تین فدائی حملے کیے گئے۔ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران فلسطینی شہریوں نے148 مقامات پر صہیونی فوج اور پولیس کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں اور جھڑپوں میں حصہ لیا۔

فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فدائی حملے کے منصوبے کے الزام میں بیت المقدس سے فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ریلوے لائن سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس پر اسرائیلی پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

فدائی حملوں کی کوشش کا الزام،چھ شہری رام اللہ اتھارٹی کی جیلوں میں قید

اسرائیلی فوج کی طرح فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی ادارے بھی نہتے شہریوں کو گرفتار کر کے ان پر فدائی حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں مقدمات چلانے کی راہ پر چل پڑے ہیں۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں چھ فلسطینی قید کیے گئے ہیں جن پر اسرائیلی تنصیبات پر حملوں اور فدائی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

غرب اردن: فدائی حملوں کا خوف، بس اڈوں کیلئے نیا اسرائیلی سیکیورٹی پلان

فلسطینی شہریوں کی جانب سے غاصب صہیونیوں اور قابض اسرائیلی فوج پر ہونے والے مزاحمتی حملوں کے خوف سے اسرائیلی حکام کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، جس کا اندازہ ان کے آئے روز سامنے آنے والے سیکیورٹی منصوبوں سے ہو رہا ہے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج پر فدائی حملے کے الزام میں فلسطینی لڑکی گرفتار

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔