
سلفیت میں مزاحمتی کارروائی پر فلسطینی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی
بدھ-16-نومبر-2022
کل منگل کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ایک فلسطینی نے چاقو کے وار کرکے تین یہودی شرپسندوں کو جھنم واصل کرتے ہوئے خود بھی قابض فوج کی گولیاں کھاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ یہ کارروائی صرف 20 منٹ میں انجام دی گئی جس میں 19 سالہ محمد صوف نے بہادرانہ حملے میں تین یہودی آباد کاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔