جمعه 15/نوامبر/2024

فجر عظیم

اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاتون نمازی کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کی رہائشی سماجی کاکن اور مسجد اقصیٰ کی مستقل نمازی نھلہ صیام کو پندرہ دن کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا ہے۔

‘فجر عظیم’ مسلم امہ کی بیداری کی مہم ہے: احمد عطون

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے القدس سے منتخب رکن پارلیمنٹ 'احمد عطون' نے کہا ہے کہ فلسطین میں شروع ہونے والی 'فجرعظیم' مہم پوری دنیا میں پھیلائی جائے گی۔

‘فجر عظیم’ مہم کی کامیابی باعث برکت اور بیداری کی علامت ہے: ابو کویک

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سینیر رہ نما حسین ابو کویک نے کہا ہے کہ فلسطین میں مساجد میں نمازیوں‌کی تعداد بڑھانے کے لیے جاری 'فجر عظیم' مہم کامیاب کے ساتھ چل رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فجر عظیم مہم کی کامیابی فلسطینی قوم کے لیے خیرو برکت اور بیداری کی علامت ہے۔

فلسطینی مساجد میں نماز فجر میں حاضری کے روح پرور مناظر

فلسطین کےتمام شہروں میں موجود مساجد میں نمازیوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے جاری 'فجر عظیم' مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

‘فجر عظیم’ کی بابرکت مہم نے فلسطینی قوم کو بیدار کردیا: حماس رہ نما

فلسطین میں مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے لیے جاری 'فجر عظیم' مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس مہم پر فلسطینی قیادت کی طرف سے مثبت اور اطمینان بخش رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطینی مسلمان ‘فجر عظیم’ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: عکرمہ صبری

اقوام متحدہ کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مساجد میں نمازیوں‌کی تعداد میں اضافے بالخصوص نماز فجر میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جاری کردہ'فجر عظیم' مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کو کامیاب بنائیں۔

‘فجر عظیم’ کی مہم جاری، نصرت اقصیٰ، اسرائیل مخالف مزاحمت کا مطالبہ

فلسطین میں نماز فجرمیں زیادہ سے زیادہ نمازیوں‌کی حاضری کویقینی بنانے کے لیے 'الفجرالعظیم' بابرکت مہم جاری و ساری ہے اور مسلمانان فلسطین اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر فجر عظیم مہم کی حمایت میں کئی پلیٹ فارمز پر مہم جاری ہے۔

غرب اردن میں ‘فجر عظیم’ کی مہم سے مساجد آباد!

حال ہی میں فلسطین میں مساجد کو نمازیوں سے آباد کرنے کے لیے 'فجر عظیم' کے عنوان سے ایک ایمان افروز مہم کا آغاز ہوا تو اس کی بانگ اذان چار دانگ عالم میں سنی گئی۔ یہ مہم اپنی پوری شان وشوکت اور ایمانی بانکپن کے ساتھ نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں روزانہ کی بنیاد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

‘فجر عظیم’ فلسطینی مقدسات کے دفاع کی منفرد فلسطینی مہم

فلسطینی مقدسات کے خلاف صہیونی ریاست کی ریشہ دوانیوں کے جلومیں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے ایک منفرد مہم شروع کی ہے۔ اس منفرد مہم میں فلسطینی مردو زن، بچے، بوڑھے اور ہرطبقے کے فلسطینی پیش پیش ہیں۔ وہ بندوق اور گولی سے مسلح تو نہیں مگر عظیم الشان ارادے، عزم استقامت اور ایمان کے جذبے سے ضرور لیس اور لبریز تھے۔