جمعه 15/نوامبر/2024

فتح

فتح ٹرمپ کے انتقامی اقدامات کے خلاف ٹھوس پالیسی بنانے میں ناکام

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت ’تحریک فتح‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی امداد بند کرنے سمیت دیگر انتقامی اقدامات کے خلاف کوئی مربوط اور ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

اسرائیلی جرائم فلسطینیوں کو رد عمل پرمجبور کرتے ہیں:فتح

فلسطینی تحریک فتح کے ایک مرکزی رہ نما نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے جرائم کے رد عمل میں فلسطینیوں کے مزاحمتی حملوں کا تنہا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ان کا کہنا ہے جب تک فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم جاری رہیں گے فلسطینی بھی رد عمل میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

محمود عباس کے پاس غزہ کے عوام سے انتقام کا جواز ختم!

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے رضا کارانہ طور پرقومی مفاد کے پیش نظرغزہ کی پٹی میں قائم کردہ اپنی عبوری انتظامی کمیٹی تحلیل کردی ہے جس کے بعد غزہ کے عوام کے خلاف فلسطینی اتھارٹی بالخصوص صدر محمود عباس کی انتقامی سیاست جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچا ہے۔

محمود عباس نے اپنی پارٹی کے بعض رہ نماؤں کو جماعت سے نکال دیا

فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح کے سربراہ محمود عباس نے اپنی ہی جماعت کے کئی سرکردہ رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔

فتحاوی غنڈہ گردوں کا اسلامی جہاد کے رہنما کے ساتھ توہین آمیز سلوک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمران تحریک فتح کے غنڈہ گردوں نے گذشتہ روز اسیران کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دیے گئے دھرنے کےدوران اسلامی جہاد کے سرکردہ رہ نما الشیخ خضرعدنان کےساتھ توہین آمیز سلوک کرنےکے بعد انہیں دھرنے سے دھکے دے کرنکال دیا۔

غزہ بحران، تحریک فتح سے جواب کا انتظار ہے:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کےعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام جماعتوں کےساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔ حماس اور تحریک فتح کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حماس کی قیادت نے فتح کی طرف سے اٹھائے گئے تمام سوالوں کے جواب دے دیے ہیں مگر فتح کی طرف سے حماس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے گئے۔ حماس کوان سوالوں کےجوابات کا انتظار ہے۔

تحریک ’فتح‘ کے اسیران کا اپریل میں اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی سیاسی جماعت ’فتح‘ کے رہ نماؤں اور کارکنوں نے 17 اپریل 2017ء سے اسرائیلی مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مروان البرغوثی کا ’فتح‘ کی مرکزی کمیٹی سے استعفے پر غور

فلسطینی سیاسی جماعت تحریک ’فتح‘ کے اسرائیلی جیل میں قید رہ نما مروان البرغوثی نے پارٹی کے اہم عہدوں میں نظر انداز کیے جانے کے رد عمل میں جماعت کی مرکزی کمیٹی سے استعفیٰ دینے پرغورشروع کیا ہے۔

محمود العالول تحریک فتح کے نائب صدر مقرر

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک ’فتح‘ نے نئے ذمہ داران کا تقرر کیا ہے۔ گذشتہ روز فتح کی سینٹرل کونسل کے اجلاس میں محمود العالول کو جماعت کا نیا صدر مقرر کیا گیا۔ اس سے قبل یہ عہدی اسیر رہ نما محمود البرغوثی کے پاس تھا۔

خالد مشعل اور’فتح‘رہ نما کے درمیان ملاقات،قومی مفاہمت پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت اور فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔