جمعه 15/نوامبر/2024

فتح اللہ گولن

فتح اللہ گولن کی حوالگی سب سے بڑا مطالبہ ہے:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ انقرہ کا سب سے بڑا مطالبہ ترکی میں فوجی بغاوت کی سازش کے ماسٹر مائینڈ فتح اللہ گولن کی حوالگی ہے۔ امریکا فوری طور پر گولن کو ہمارے حوالے کر دے۔

ترک سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کا تعاقب جاری رکھیں گے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے دہشت گرد ہیں اورانہیں کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے اچھی طرح جانتے ہیں کہ ترکی میں امن و امان تباہ کرنے کی سازش میں فتح اللہ گولن کی جماعت اور کردستان لیبر پارٹی ملوث ہیں۔ ان کے خلاف جاری آپریشن منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

فتح اللہ گولن نے حامی باغیوں میں ’علامتی’ ڈالر تقسیم کیے

ترکی میں منتخب حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور امریکا میں جلا وطن مذہبی مبلغ فتح اللہ گولن کے ایک نئے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر گولن نے ترکی میں اپنے حامی باغیوں میں ایک ڈالر مالیت کے کرنسی نوٹ تقسیم کیے تھے جن پر دعائیں تحریر کی گئی تھیں۔