
مزاحمت کا ہدف غاصب صہیونی ہیں: فتحی حماد
منگل-16-جولائی-2019
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن فتحی حماد نے کہا ہے کہ دنیا بھرکے یہودیوں سے متعلق میرے بیان کو غلط انداز میںپیش کیا گیا۔ حماس اور پوری فلسطینی قوم کا غاصب صہیونیوںکے خلاف مسلح مزاحمت پراتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خصوصی ہدف وہ قوتیں ہیں جنہوں نے فلسطینی قوم سے اس کے حقوق غصب کر رکھے ہیں اور وہ ہماری مقدسات کی بے حرمتی کرتے ہیں۔