چهارشنبه 30/آوریل/2025

فتحی القرعاوی

سیاسی گرفتاریاں فلسطینی عوام کی پیٹھ میں زہر آلود خنجر ہے:القرعاوی

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی قرعاوی نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی اداروں کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہ نماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر پکڑ دھکڑ فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھومپنے کے مترادف ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے رکن پارلیمنٹ کا بیٹا گرفتار کرلیا

کل سوموارکو فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں سیاسی نظر بندی کی پالیسی کے تسلسل کے حصے کے طور پررکن پارلیمنٹ فتحی القرعاوی کے بیٹے کو طولکرم گورنری سے گرفتار کرلیا۔

صدر عباس کے آزادی اظہار رائے کے احترام کے احکامات کا خیرمقدم

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں آزادی اظہار رائے کے احترام کے احکامات اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق صدارتی فرمان پر فلسطینی سیاسی قیادت نے خیرمقدم کیا ہے۔ فلسطینی رہ نمائوں‌نے صدر عباس اور فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ آزادی اظہار رائے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق صدارتی فرمان پر عمل درآمد کرائیں۔

اسرائیل کرونا کی آڑ میں اسٹیس کو بدلنے کی سازش کررہا ہے:القرعاوی

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی القرعاوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کرونا وبا کی آڑ میں مسجد اقصیٰ اور القدس کے حوالے سے تاریخی حقائق کو تبدیل کرنے اور اسٹیس کو کو تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔

مسجد اقصیٰ کو عبادت کے لیے کھولنا صرف مسلمانوں کا حق ہے:القرعاوی

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی القرعاوی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو نماز اور عبادت کے لیے کھولنا صرف اور صرف مسلمانوں کا مذہبی حق ہے جس پر کسی دوسری قوم ، مذمت اور ملت کی کوئی اجارہ داری نہیں۔

فلسطینیوں کے حقوق دبانے میں تمام اسرائیلی جماعتیں متحد ہیں: حماس رہنما

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے رہ نما اور رکن پارلیمنٹ فتحی القرعاوی نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے دائیں بازو اور بائیں بازو کے سیاست دان یکساں ہیں۔ فلسطینی قوم کے خلاف دشمنی میں تمام صہیونی ایک ہی صفحے پر ہیں اور ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔

’اولمرٹ قاتل اور دہشت گرد، اس کی تحسین فلسطینی قوم کی توہین ہے‘

’محمود کی طرف سے فلسطینیوں کے قاتل ایہود اولمرٹ کی تحسین اور تعریف قوم کی توہین کے مترادف ہے۔ اولمرٹ ایک دہشت گرد ہے اور اس کی تحسین کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں‘۔ یہ کہنا ہے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور طولکرم سے تعلق رکھنے والے مقامی فلسطینی رہ نما فتحی القرعاوی کا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایہود اولمرٹ فلسطینی قوم کا بدترین دشمن اور قاتل ہے۔ صدر محمود عباس کی طرف سے اس کی تعریف توصیف فلسطینی قوم کی توہین کے مترادف ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کا فلسطینی رکن پارلیمان کے بیٹوں پر تشدد، ایک گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز فلسطینی رکن پارلیمان کے گھر پر چھاپہ مارا اور چھاپہ مار کارروائی میں ان کے بیٹے کو گرفتار کر کے لے گے۔ تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر طولکرم میں فلسطینی رکن پارلیمان فتحی قرعاوی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا.

’ٹرمپ کے اقدام کا پوری جرات کے ساتھ جواب دیا جائے‘

فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن،اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس‘ کے پارلیمانی بلاک ’اصلاح وتبدیلی‘ کے سینیر رکن فتحی القرعاوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیے جانے کا جرات کے ساتھ جواب دیا جا سکتا ہے۔