
فلسطینی دوشیزہ نے نایاب جڑی بوٹی سے امراض کےجلد کی کریم کیسے بنائی؟
اتوار-10-فروری-2019
لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کو حصول تعلیم کے مواقع کم ہی ملتےہیں۔ لبنانی فوج اور حکومت کی طرف سے عاید کی جانے والی قدغنوں کے باعث فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں اور بچیوں کو حصول تعلیم میں غیرمعمولی مشکلات کا سامنا ہے، مگر اس کےباوجود ایک فلسطینی دو شیزہ بتول محمد خضر نے مشکلات کے باوجود اپنی صلاحیت کا لوہا منوا ہے۔ 25 سالہ بتول محمد خضر لبنان کے جنوب میں واقع البرج پناہ گزین کیمپ میں مقیم ہیں۔