پنج شنبه 01/می/2025

غنڈہ گردی

اسرائیل کا فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات مسماری کا فیصلہ

کل اتوارکو اسرائیلی قابض حکام نے بیت المقدس، الخلیل اور رام اللہ میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے فیصلوں، مسماری کے نوٹیفکیشن، رہائشی عمارتوں، گھروں اور سہولیات پر تعمیرات اور کام روکنے کا اعلان کیا ہے۔

غرب اردن: فلسطینیوں کے یہودی آباد کاروں پرپٹرول بم حملے

اتوار کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں پرپتھراؤ کیا اور ان پر پٹرول بم حملے کیے جس کے نتیجے میں آباد کاروں کی بسوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے تشدد سے متعدد فلسطینی زخمی

کل جمعہ کوفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں آبادکاروں کے حملوں اور قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تشدد سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد کئی مقامات پر فلسطینیوں نے یہودی آباد کاری اور یہودی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

یہودی آباد کاروں کا گاڑیوں پر حملہ، جنین نابلس روڈ بلاک کر دی

منگل کو یہودی آباد کاروں نے جنین اور نابلس کے درمیان سڑک پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

القدس میں آباد کاری کے نئے منصوبوں کی منظوری یہودی غنڈہ گردی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاری کے نئے منصوبوں کی منظوری فلسطینی زمین کی مزید یہودیت اور فلسطینی شناخت کو مٹانے کے مترادف ہے۔

اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں ایک مکان اور نرسری مسمار کردی

کل پیر کے روز قابض اسرائیلی میونسپل کونسل کے حکام نے فوج کی مدد سے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک گھر اور ایک نرسری کو مسمار کر دیا۔

شیر خوار بچوں کو بلکتا چھوڑ کر اسرائیلی پولیس نے والدین گرفتار کر لیے

اسرائیلی پولیس فورس نے گذشہ شب دو شیر خوار بچوں کو ایک گاڑی میں بند کرکے ان کے والدین کو حراست میں لے کر بیت المقدس کے ایک حراستی مرکز میں منتقل کر دیا

طالب علم کی رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے پرعمل درآمد سے انکار

فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی طرف سے ایک اسیر طالب علم معتصم بلال الخواجا کی رہائی سے متعلق رہائی کے حوالے سے عدالتی فیصلے کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے معتصم خواجا کی رہائی کا حکم دیا تھا مگر عباس ملیشیا اس پرعمل درآمد سے مسلسل انکار کررہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی جاری، ایک درجن فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیے۔ قابض فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرلوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔

مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرتے تین فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پرنماز ادا کرنے والے تین فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔