
غزہ میں گیس کے ذخائر اسرائیل کو بیچنےکا سہولت کار کون؟
منگل-16-اپریل-2019
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں موجود گیس کے ذخائر کے بارے میں اطلاعات پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ حال ہی میں قطر سے نشریات پیش کرنے والے 'الجزیرہ' چینل نے ایک رپورٹ نشر کی جس میں مصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی کس طرح غزہ کے گیس کے ذخائر نکالنے اور اسرائیل کو فروخت کرنے کے لیے مشکوک معاہدے کر رہی ہے۔