شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کے مریض

اتھارٹی غزہ کے مریضوں کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرے: ایچ آر ڈبلیو

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں زبوں حالی کے شکار فلسطینی مریضوں کے حوالے سے اپنی سیاسی اور قومی ذمہ داریاں پوری کرے۔

غزہ کے مریضوں پرسفری پابندیاں،ایک ماہ میں 21 اموات

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ صدر عباس کی طرف سے غزہ کے اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں پر عاید کردہ سفری پابندیوں کے باعث ایک ماہ میں 21 شہری علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ میں مریضوں کی کسمپرسی کے ذمہ دار محمود عباس ہیں:بحر

فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈُپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے فلسطینی صدر محمود عباس کی غزہ کی پٹی کے عوام کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مریضوں پرصدرعباس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے نتیجے میں 14 فلسطینی مریض لقمہ اجل بنے۔ ان تمام اموات کی ذمہ داری صدر محمود عباس پر عاید ہوتی ہے۔

غزہ:سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں فلسطینی اتھارٹی کے رحم وکرم پر

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے مریضوں پر عاید سفری پابندی ختم نہ کی گئی تو اس کے نتیجے میں سیکڑوں مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی غزہ کے مریضوں پرعاید پابندی اٹھانے کو تیار

اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی بیرونی دباؤ کے بعد غزہ کی پٹی کے مریضوں پر عاید کردہ پابندیاں اٹھانے اور مریضوں کو غزہ سے باہر لے جانے کی اجازت دینے پر تیار ہوگئی ہے۔

غزہ کے مریض بیماریوں اور صہیونی بلیک میلنگ کی دوہری مصیبت کا شکار

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنےوالے فلسطینی شہری جہاں ایک طرف قابض صہیونی ریاست کی مسلط کردہ ظالمانہ ناکہ بندی کا شکار ہیں تو دوسری طرف فلسطینی شہریوں پراندرون فلسطین بھی سفر پر پابندیاں عاید ہیں۔ صہیونی حکام غزہ کی پٹی کے بیمار اور لاچار شہریوں کو بلیک میلنگ کے ایک حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔۔