جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی سرحد

فلسطینیوں نےغزہ کی سرحد پرایک اور اسرائیلی چوکی نذرآتش کردی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج کیمپ کے قریب قائم اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگا کر نذرآتش کردیا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک ہفتے میں غزہ کی مشرقی سرحد پر کسی فوجی چوکی کے جلائے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں گولہ باری سے پانچ فلسطینی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصباح غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں خزاعہ کے مقام پر توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر توپ خانے سے شدید گولہ باری

اسرائیلی فوج نے فلسطین کےعلاقےغزہ کی پٹی پر توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ناروے پناہ گزین کونسل کا غزہ میں قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ

ناروے میں مقیم مختلف ملکوں کے پناہ گزینوں کی نمائند کونسل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے مظاہرین کے قتل عام کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین اپنے دیرینہ حقوق کے لیے جدو جہد کررہے ہیں اور انہین اپنے ملک میں اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کا حق حاصل ہے۔

واپسی مارچ کے چھ روز مکمل، مزید چھ فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینی اپنے حق واپسی کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چھ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

غزہ کی مشرقی سرحد پرصہیونی ھیبت کا محل کیسےزمین بوس ہوا!

اہل فلسطین ان دنوں ’یوم الارض‘ کے 42 ویں سال کے حوالے سے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یوم الارض میں غزہ کی پٹی کے عوام احتجاج ، قربانیوں اور صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت میں ہراول دستہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

غزہ میں حالات بدستور کشید، اسرائیلی حملوں میں مزید 50 زخمی

فلسطین میں 'یوم الارض' کے سلسلے میں مظاہروں کے دوسرے دن غزہ اور اسرائیلی سرحد کے قریب فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل فوج کی فائرنگ میں مزید 50 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر ہنگامی سطح میں اضافہ کردیا

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کی سرحد پر صہیونی فوج فوج نے ہنگامی حالت کی سطح مزید بڑھا دی ہے۔

جنگ مسلط کی تو غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے دو روز قبل غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کو ’خطرناک جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو اس خونی کارروائی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

غزہ پرحملہ ننگی جارحیت، اسرائیل کو مزہ چکھائیں گے:اسلامی جہاد

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں ایک سرنگ کی آڑ میں وحشیانہ بمباری کو دشمن کی ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم دشمن کی اس جارحیت کا جواب دے گی۔