جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر جنگ

غزہ کے خلاف نئی جنگ چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: لائبرمین

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ ان کی فوج غزہ کی پٹی پر نئی جنگ مسلط کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کےدرمیان سرحد پر موجودہ امن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

غزہ کی پٹی پر بری حملے کی تیاری؟ اسرائیلی فوج کی مشقیں مکمل

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر قبضے کے تناظر میں مشقیں مکمل کرلی ہیں۔ یہ پہلا موقع پر جب صہیونی فوج نے غزہ پرحملے اور علاقے پر دوبارہ قبضے کے انداز میں مشقیں شروع کی ہیں۔

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جنگی جرائم پر’یواین‘ خاموش کیوں؟

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سنہ 2014ء کو مسلسل اکاون دن تک آگ اور بارود کی بارش برسانے اور وحشیانہ جنگی جرائم کے ارتکاب میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی سے قوام متحدہ کی لاپرواہی پرانسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سےشدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اقوام متحدہ دوغلے پن کی مذمت کرتے ہوئے ہے کہ تین سال گذرنے کے باوجود جنگی جرائم میں ملوث صہیونیوں کے خلاف کارروائی نہ کرکے اقوام متحدہ نے خود کو متنازع بنا دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی سے اسرائیل کو جنگی جرائم کے تسلسل کا موقع مل رہا ہے۔

غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج کی مختصر مشقیں

اسرائیل کے عسکری ذائع اور اخبارات نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے قریب مختصر وقت کے لیے ایک مشق کی جو کئی گھنٹے جاری رہی۔ تاہم یہ مشق گذشتہ روز ہی ختم کردی گئی تھی۔

یہودی آباد کاروں کی اکثریت غزہ کی پٹی پرحملے کی حامی

اسرائیل میں کیے گئے ایک تازہ سروے میں کی گئی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی اکثریت فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر ایک نئی جنگ مسلط کرنے کی حامی ہے۔