پنج شنبه 01/می/2025

غزہ پر جارحیت

غزہ میں فلسطینی جلوس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 30 شہری زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق واپسی کے لیے جاری مظاہروں کے دوران صہیونی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم تیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ کے علاقے کو دوربارہ قبضے میں لینے کا صہیونی پلان تیار

اسرائیلی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے کہا ہے کہ حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو دوبارہ قبضے میں لینے منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ منصوبہ کابینہ کے سامنے بھی پیش کیا گیا ہے۔

غزہ:سرحد اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 33 فلسطینی مظاہرین زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز تحریک حق واپسی کے لیے نکالے گئے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ پر جارحیت کا حکم کیوں نہ مانا، لائبرمین فوجی قیادت پر سخت برہم

اسرائیل کے عبرانی ذرائع کے مطابق سابق اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین اور فوجی قیادت کے درمیان سخت برہمی اور ناراضی پائی جا رہی ہے۔ لائبرمین نے فوجی لیڈرشپ سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے چند ہفتے قبل غزہ کی پٹی پر حملے کا حکم کیوں‌ نہیں مانا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 28 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں‌ جمعہ کے روز 'حق واپسی' اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ہونے والے مظاہرے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 28 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 14 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں‌جمعہ کے روز 'حق واپسی' اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ہونے والےمظاہرےمیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے حالیہ حملوں میں غزہ کے 1252 مکان متاثر

فلسطینی عہدیدار ناجی سرحان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حالیہ جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے تھے۔

غزہ پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے: جنوبی افریقا

جنوبی افریقا نے گذشتہ ہفتے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے

غزہ کی سرحد پر بسنے والے فلسطینیوں کا عذابِ مُسلسل!

ویسے تو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے سارے فلسطینی صہیونی فوج کی ننگی جارحیت کا بار بار نشانہ بن رہے ہیں مگر غزہ اور سنہ 1948ٕء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں قائم سرحد پر آباد فلسطینیوں کی مشکلات دوسروں کی نسبت زیادہ ہیں۔ ان کی زندگیاں اور املاک سب کچھ ہر وقت دائو پر رہتا ہے۔

غزہ پرحملے، اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان

اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے حملوں کے 40 گھنٹوں میں صہیونی ریاست کو 33 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔