جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر جارحیت

اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی رصدگاہ پر بمباری

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک رصد گاہ پر بم باری کی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کے وسطی علاقے میں بمباری

قابض صہیونی فوج نےفلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج پناہ گزین کیمپ میں متعدد بم گرائے تاہم بم زرعی اراضی پر گرے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی بلڈوزروں کی غزہ میں دراندازی، ماہی گیروں پر حملہ

متعدد اسرائیلی بلڈوزروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی سرحدی علاقے میں گذشتہ روز دراندازی کی جبکہ اسی دوران اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے شمالی سمندری علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنایا۔

جمعہ کے روز غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر شیلنگ، 83 زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 83 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں دراندازی، ماہی گیروں کو نشانہ بنایا

قابض اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں دراندازی کی اور محصور پٹی کے شمالی سمندری علاقے میں اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیووں پر فائرنگ کی۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ، 3 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بغیر پائلٹ ڈرون سے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 20 لاکھ ڈالر سے زاید کا نقصان

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حالیہ فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کو دو ملین ڈالر سے زاید کا نقصان پہنچا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کے ‘وکٹری’ کے نشان پر صہیونی سیاست دان چراغ پا

اسرائیل کے ایک سرکردہ سیاسی لیڈر اور 'کحول ۔ لفان' جماعت کے سربراہ گیبی اشکنزئی نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی طرف سے غزہ میں حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد 'وکٹری' کا نشانہ بنائے جانے کی شدید تنقید کی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 30 مکانات ملبے کا ڈھیر، 500 کو نقصان پہنچا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی ریاست کی طرف سے 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں 30 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 500 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

غزہ میں‌ کارپٹ بمباری، قابض فوج کے لیے ہر چیز ‘حلال’ ہوگئی!

سوموارکی شام اور منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے طول وعرض میں 50 سے زاید فضائی اور زمینی حملے کیے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے بم گرائے گئے اور خوفناک حد تک نقصان پہنچانے والے میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔