جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر جارحیت

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں مظاہرے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور سوشل میڈیا پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت میں زور دار مہم سامنے آئی ہے۔

حماس کا اپنے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے دو روز قبل اسرائیلی فوج کے ایک اہدافی حملے میں‌ کمانڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شہید ہونے والے کمانڈر حامد احمد الخضری حماس اور اسلامی جہاد کے لیے ایران سے رقوم جمع کرنے کی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 13 اسکول بھی متاثر ہوئے: وزارت تعلیم

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کے نتیجے میں 13 اسکول بھی متاثر ہوئے ہیں۔

تین اسباب غزہ پر اسرائیلی جنگ روکنے کا محرک ثابت ہوئے: اسرائیلی اخبار

عبرانی اخبار' دی مارکر' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ روکنے کے تین اہم اسباب ہیں۔ ان محرکات نے صہیونی ریاست کو پسپائی پر مجبور کیا اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی شرائط پر جنگ بندی قبول کی ہے۔

اھدافی حملے ‘جنگی رولز’ تبدیل کرنے کی اسرائیلی حکمت عملی!

اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک اہدافی حملے "ٹارگٹ کلنگ" کی کارروائی میں وسطی اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈر 34 سالہ حامد احمد الخضری کو شہید کر دیا۔ الخضری کو ایک موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے جنگی طیارے کی مدد سے مشرقی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جارحیت کے مطابق جواب دیں گے: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت کا اس کی شدت کے مطابق جواب دیا جائے گا۔

غزہ :فلسطینی مزاحمت کاروں کےحملے میں اسرائیلی فوجی بس اور جیپ تباہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں‌ نے سرحد پر موجود اسرائیلی فوجی بس اور جیپ کو میزائل حملوں سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے 295 حملے، 320 مقامات نشانہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 25 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں 295 فضائی حملے کیے اور320 سے زاید مقامات جن میں شہری تنصینات، مکانات، مساجد اور اسکول شامل ہیں کو بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطینی میزائل حملے، ایک صہیونی ہلاک، متعدد زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی کالونیوں اور اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ اور میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک ایک صہیونی ہلاک اور 41 یہودی آباد کار زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری، مجاھدین کے جوابی راکٹ حملے

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس کے نتیجے میں مزید متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے بعد غزہ کی دوسری جانب اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ حملے کیے ہیں۔