جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر جارحیت

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں مجاھدین کے مراکز پروحشیانہ بمباری

اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے متعدد مراکز پر جمعرات کو تازہ حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر مادی نقصان ہوا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید دو میزائل حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی جارحیت آج چوتھے روز بھی بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح ہفتے کے روز جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دو فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

جنگ نہیں چاہتے مگر دشمن کو غزہ پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں جنگ مسلط کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل کو نئی جارحیت اور سرحد کی صورت حال تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔