جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر جارحیت

جنگ سے غزہ کی پٹی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا: ایہود اولمرٹ

سابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی باتیں احمقانہ ہیں۔ جنگ سے غزہ کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو حالات دوبارہ صفر پر چلے جائیں گے۔

یہودیوں کی اکثریت نے اسرائیل کو شکست خوردہ، حماس کو فاتح قرار دیا

اسرائیل میں رائے عامہ کےایک تازہ جائزے میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان ایک روزہ لڑائی کے دوران مزاحمت کار بالخصوص ’حماس‘ اسرائیل پر فاتح رہی ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کی رصدگاہ پر اسرائیلی بمباری

اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں القرارہ کے مقام پر فلسطینی مجاھدین کی قائم کردہ ایک رصد گاہ پر جنگی طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں تین مقامات پر فضائی حملے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سوموار کو علی الصباح تین مقامات پر فضائی حملے کئے۔ اسرائیلی فوج کی بمباری سے قبل قابض حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں پرراکٹ حملے کیے گئےہیں۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کی بحری سرنگ تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی مشرقی سرحد پر ایک بحری سرنگ کو تباہ کیے جانے کی فوٹیج جاری کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ تباہ ہونےوالے سرنگ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔

غزہ پرقبضے کا خواب حماقت ہوگی: اسرائیلی وزیر

اسرائیلی حکومت کے ایک سینیر وزیر نے واضح کیا ہے کہ صہیونی حکومت فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر قبضے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کا کہنا ہےکہ غزہ کی پٹی پر قبضے کی سوچ حماقت ہوگی۔ ہم ایسا نہیں کرسکتے۔

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پرکیوں مجبور ہوا؟

منگل 29 مئی کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر درجنوں مقامات پرمیزائل حملے کیے جس کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی اسرائیلی فوجی کیمپوں اور یہودی کالونیوں پر راکٹ باری کی۔ فلسطینیوں کی راکٹ باری کے نتیجے میں متعدد صہیونی زخمی ہوگئے جن میں فوجی بھی شامل ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ کاروائیوں اور ممکنہ جنگ کے خطرات کے پیش نظر کویت نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ: فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 6 اسرائیلی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے قریبی علاقوں میں یہودی کالونیوں اور فوجی کیمپوں پر راکٹ حملے کیے ہیں جس کے نیتجے میں تین فوجیوں سمیت کم سے کم یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے غزہ پر نئی جنگ مسلط کردی، مسلسل فضائی حملے جاری

قابض اسرائیلی فج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے شروع کیے ہیں۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ میں کئی مقامات پر بمباری کی۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی اسرائیلی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی شروع کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مصر کی زیرنگرانی فائرن بندی کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔