جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر جارحیت

اسرائیل غزہ پرجارحیت کا سلسلہ بند کرے:جرمنی ، فرانس

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت پر یورپی ممالک نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانس اور جرمنی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند کرے اور حالات کو پرسکون بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید، 300 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک امدادی کارکن سمیت دو فلسطینئ شہید اور 307 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

’اسرائیلی گولے نے حاملہ خاتون، شیرخوار کے چیتھڑے اڑا دیے‘!

حال ہی میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں ایک حاملہ خاتون اور اس کی شیر خوار بیٹی کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ثقافتی مرکز تباہ، 18 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے وسط میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اٹھارہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کےخطرناک نتائج برآمد ہوں گے:یو این

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر مسلسل فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں امن وامان کی صورت حال خطرناک حد تک جا سکتی ہے۔

اسرائیلی وزراء کی غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیاں

اسرائیلی وزراء نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر عاید کردہ پابندیاں اٹھانے کے بجائے غزہ پر وسیع پیمانے پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

اسرائیلی جرائم پر خاموش نہیں رہیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کی شہادت پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس صہیونی ریاست کے جرائم پر خاموش تماشائی نہیں رہے گی بلکہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

غزہ میں ایک بار پھرکشیدگی، اسرائیلی بمباری میں تین فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بدھ کی شام وحشیانہ بمباری کرکے کم سے کم تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ میں ایک اسرائیلی فوجی افسرسمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

غزہ کا بوجھ زبردستی مصر کے دوش پر ڈالنے کی منصوبہ بندی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی حالیہ کشیدہ صورت حال اور امریکا کے مجوزہ امن پلان ’صدی کی ڈیل‘ کے تناظر دیکھا جائے تو صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اسرائیل اور اس کی حامی قوتیں غزہ کے دوملین فلسطینیوں کا بوجھ مصر کے کندھوں پر ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں ڈرون حملہ، دو فلسطینی شہری زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک ڈرون حملہ کرکے دو فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا۔